اسرائیلی پارلیمنٹ میں سابق یہودی پولیس افسر اسلامی جماعت راعم کا رکن منتخب
Web Desk
1 November 2026
اسرائیل کی پارلیمنٹ (نیسٹ) میں ایک انوکھی اور نئی سیاسی مثال قائم ہو گئی ہے جہاں ایک سابق یہودی پولیس افسر باضابطہ طور پر ایک عرب اسلامی جماعت ’راعم‘ (Ra’am) کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
اسرائیل میں سابق یہودی پولیس افسر یوآو سیگالووٹز (Yoav Segalovitz) نے روایتی یہودی اکثریتی جماعت کو خیرباد کہہ کر عرب قیادت والی اسلامی جماعت راعم میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں 8 نشستیں حاصل کی ہیں۔ وہ جلد ہی اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس انوکھے سیاسی قدم نے ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھڑ دی ہے۔ یوآو سیگالووٹز کا کہنا ہے کہ اس سیاسی اتحاد کا بنیادی مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہودی اور عرب شہری مذہب، زبان اور نسل کے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راعم کے رہنما منصور عباس عرب اور مذہبی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ وہ خود ایک یہودی اور سیکولر شخصیت ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں برابر کے اسرائیلی شہری ہیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے انہیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی کل آبادی کا تقریباً 20 فیصد حصہ فلسطینی عرب شہریوں پر مشتمل ہے جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے؛ انہیں ووٹ ڈالنے اور پارلیمنٹ میں نمائندگی کا مکمل حق حاصل ہے، تاہم عرب آبادی کے بیشتر علاقوں میں غربت، بڑھتے ہوئے جرائم اور سرکاری وسائل کی شدید کمی جیسے مسائل طویل عرصے سے چلے آ رہے ہیں۔ دوسری جانب، راعم کے سربراہ منصور عباس نے بھی اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ بننے والی حکومت کا حصہ بننا چاہتی ہے تاکہ ریاست میں عرب اور یہودی شہریوں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
2 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
2 November 2026
ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق
2 November 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی
2 November 2026
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب
2 November 2026
حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
2 November 2026
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
2 November 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
2 November 2026