LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

سعودیہ کی قطر کے مائع قدرتی گیس بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

Web Desk

2 November 2026

سعودی عرب نے خلیج کے سمندری خطے میں قطر کے مائع قدرتی گیس بردار (LNG) بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحری گزرگاہوں اور توانائی کی عالمی ترسیل کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے۔

قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی کے متاثرہ بحری جہاز ’’المییدہ‘‘ کو جمعے کی شب ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس خوش آئند بات یہ رہی کہ اس واقعے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کا کوئی بھی رکن زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی سمندری ماحول کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک تعزیراتی بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مملکت سمندری آمدورفت، بین الاقوامی تجارت اور عالمی توانائی کی بلاتعطل فراہمی کو خطرے میں ڈالنے والے ہر قسم کے اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ بیان میں قطر کی جانب سے اپنے بحری جہازوں، تجارتی قافلوں اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اہم بحری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنائے اور بین الاقوامی قوانین و ضابطوں کا مکمل احترام ملحوظ رکھے۔