پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش
Web Desk
31 October 2026
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور تجارت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے سعودی کمپنیوں کو ’ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی‘ کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی شاندار پیشکش کر دی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقامی نے اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور نئی سرمایہ کاری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم علاقے حب میں ایک بڑے پیٹرولیم ذخیرہ اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بھی سعودی حکام کے سامنے پیش کیا گیا، جو دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی پارلیمنٹ میں سابق یہودی پولیس افسر اسلامی جماعت راعم کا رکن منتخب
1 November 2026
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
1 November 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باوجود امارات کی کرپٹو معیشت میں 32 فیصد اضافہ
1 November 2026
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
1 November 2026
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
1 November 2026
روس، یوکرین کے انسانی حقوق کے نمائندوں کے درمیان پُراعتماد رابطے قائم ہیں: کریملن
1 November 2026
یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات، لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے: زیلنسکی
1 November 2026
قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک
1 November 2026