LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا: عباس عراقچی ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے جہاز میں فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب، امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا عالمی بینک کی سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا، رابطے میں ہے: ٹرمپ طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری، متعدد صوبوں میں حملوں کے دعوے روس اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی حقیقی پیشرفت نہیں ہوئی، سرگئی لاوروف مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ایران کے لاوان جزیرے کے قریب جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری، متعدد صوبوں میں حملوں کے دعوے

Web Desk

31 October 2026

افغان طالبان کے خلاف مختلف مسلح گروپس کی حالیہ جھڑپوں اور گوریلا کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے، جس نے طالبان رجیم کے ملک بھر میں امن اور مکمل کنٹرول کے تمام دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

طالبان مخالف متعدد مسلح دھڑوں بشمول ’افغانستان فریڈم فرنٹ‘، ’یونائیٹڈ فرنٹ‘ اور ’نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس‘ نے مختلف افغان صوبوں میں تازہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے طالبان اہلکاروں کی ہلاکتوں کے دعوے کیے ہیں۔ مسلح تنظیم ’افغانستان فریڈم فرنٹ‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعد آباد میں طالبان کی ایک سکیورٹی چوکی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک طالبان اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب، ’افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ زابل کے ضلع شہر صفا میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان رجیم کے ایک انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ صوبہ کپیسہ کے ضلع تگاب میں کی جانے والی ایک کمانڈو کارروائی کے دوران طالبان فورسز کا ایک اہم کمانڈر ملا سمرگل بھی مارا گیا ہے۔ ادھر ’نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس‘ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت کابل کے قریب ضلع پغمان میں ایک ہدف شدہ کارروائی کے دوران طالبان گروپ کا ایک رکن ہلاک کر دیا گیا ہے۔