چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
Web Desk
28 October 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منعقد ہونے والا چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کا ایک انتہائی اہم موقع تھا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق، عباس عراقچی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چاروں برادر ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ایک خوش آئند اور اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سفارتی پیش رفت کو عملی اور دیرپا تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے چند بنیادی امور ناگزیر ہیں، جن میں مشترکہ اصولوں پر اتفاق، باہمی اعتماد کی فضا سازی اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا مکمل احترام شامل ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے محض زبانی مذاکرات کافی نہیں ہیں، بلکہ اس کے لیے عملی باہمی احترام اور ٹھوس وعدوں کے ذریعے خطے میں تعاون کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے علاقائی ممالک کے درمیان بلاتعطل رابطوں اور اعتماد کی مضبوط فضا قائم رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ خطے کے مشترکہ امن اور سلامتی کے مقاصد کو احسن طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026
مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی
28 October 2026
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ
28 October 2026
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
28 October 2026
گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
28 October 2026
ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان
28 October 2026