LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ

وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان

Web Desk

28 October 2026

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وادی سیماری میں جاری ایکو ٹورازم منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا ہے، اور اس منصوبے کو سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بہترین اور قابلِ تقلید ماڈل قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور حکومتی سرپرستی کا اعلان کیا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کو منصوبے کے فوکل پرسن آصف رضا میر نے پراجیکٹ کا بھرپور معائنہ کروایا اور علاقے کے قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ، مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ علاقے کے قدرتی ماحول اور حیاتِ وحش کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں سیاحوں کو فائیو سٹار معیار کی سہولیات فراہم کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے کا ایک اہم مقصد مقامی کمیونٹی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، جبکہ طے شدہ پلان کے تحت پراجیکٹ کا تمام انفراسٹرکچر 12 سال بعد مقامی کمیونٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے سیماری ایکو ٹورازم پراجیکٹ کے منتظمین کو کامیاب اقدامات پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ایسے پائیدار سیاحتی منصوبوں کی ہر ممکن سرپرستی کرے گی اور خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سڑکوں سمیت تمام بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیماری سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں اور بچوں کی تربیت کا بندوبست بھی کیا جائے گا تاکہ سیاحتی سرگرمیوں میں وادی کی خوبصورت ثقافت اور روایات کی بھرپور عکاسی ہو سکے۔ اس دورے کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔