ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف
Web Desk
28 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا اصل راز مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹلائزیشن کے موثر استعمال میں مضمر ہے، اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہی پاکستان میں تجارت، برآمدات، زرعی پیداوار، کاروباری سہولت اور سرکاری خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی ادارے ’علی بابا‘ کے ساتھ تعاون کی پیش رفت پر ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علی بابا کی جانب سے پاکستان کی زرعی اجناس کی چینی مارکیٹوں میں برآمد کے لیے تعاون انتہائی خوش آئند ہے، کیونکہ ملکی ترقی کے لیے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علی بابا کے تعاون سے کینسر کی پیشگی تشخیص کے جدید نظام کا نفاذ جلد از جلد یقینی بنایا جائے، جبکہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری پروگرام ’اگنائیٹ‘ اور علی بابا کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں آئی ٹی گریجویٹس کے لیے 15 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا بھی فوری آغاز کیا جائے۔
وزیراعظم نے اوگرا (OGRA) کو ہدایت کی کہ وہ علی بابا کے تعاون سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی کڑی نگرانی کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس کا نظام جلد رائج کرے، اور ایکسپورٹ پروموشن بورڈ بھی برآمدات بڑھانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دورۂ چین کے دوران ہانگژو میں علی بابا ہیڈ کوارٹر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، اور اسٹریٹجک شراکت داری سے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ زراعت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز اور پھلوں کی برآمد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام جاری ہے، جبکہ علی بابا پر پاکستانی مصنوعات کے لیے خصوصی ’پاکستان پویلین‘ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026
مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی
28 October 2026
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ
28 October 2026
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
28 October 2026
گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
28 October 2026
ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان
28 October 2026