مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
Web Desk
28 October 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفد کے ہمراہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر، بیرسٹر علی ظفر، اور عامر محمود ڈوگر سمیت دونوں فریقین کے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی حاکمیت کے منافی قرار دیا گیا، جبکہ گرفتار وزیراعلیٰ، اسپیکر اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے ملکی بحران کے حل کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کی نئے ‘میثاقِ جمہوریت’ کی تجویز سے کامل اتفاق کرتے ہوئے جلد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد اور اپوزیشن جماعتوں کا باہمی تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔
متعلقہ عنوانات
گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
28 October 2026
ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان
28 October 2026
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور
28 October 2026
سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن
28 October 2026
پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ
28 October 2026
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
28 October 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان
28 October 2026