LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن

اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے

Web Desk

28 October 2026

اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد 77.7 فیصد کے تاریخی ٹرن آؤٹ کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، تاہم ایگزٹ پولز کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے اہم حریف گادی آئزن کوٹ میں سے کوئی بھی 120 رکنی پارلیمان (کنیسٹ) میں حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو کے بلاک کو 55 اور اپوزیشن رہنماؤں کو 50 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ عرب جماعتیں 15 نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں یائر لیپڈ، گادی آئزن کوٹ اور اوریت فرکاش ہاکوہن نے نیتن یاہو کی شکست اور عوام کی جانب سے تبدیلی کے فیصلے کا ادعا کرتے ہوئے نئی حکومت بنانے کے لیے کوششیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ نیتن یاہو نے بھی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے دائیں بازو کی مضبوط حکومت قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔