جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن
Web Desk
28 October 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدر مملکت کو بھیجے گئے استعفے کے متن کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات، صحت کی خرابی اور ضمیر کی آواز پر یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے بعد ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ ججز کی تقرریوں اور تبادلوں میں انتظامیہ کی بڑھتی مداخلت سے عدلیہ کے آزادانہ کردار اور عام سائلین کے اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے۔ اپنے عدالتی کیریئر میں 23 ہزار سے زائد مقدمات کا فیصلہ کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ان کا ضمیر جج کے فرائض جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، لہٰذا وہ وکالت میں واپس آ کر عوامی حقوق کا تحفظ اور قانونی شعور اجاگر کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ
28 October 2026
امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا
28 October 2026
ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026