ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین
Web Desk
28 October 2026
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر پیدا ہونے والے تنازع کا واحد اور پائیدار حل صرف سفارت کاری میں مضمر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کا خاتمہ کر کے امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے، جبکہ موجودہ بحران کی بنیادی وجہ امریکہ کا جامع ایٹمی معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ انخلا ہے۔ چینی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کا نگرانی کا عمل متاثر ہوا ہے۔ چین نے ایران پر زور دیا کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کے عزم پر قائم رہے، جبکہ دیگر عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حق کا احترام کریں اور مشرقِ وسطیٰ کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ
28 October 2026
امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا
28 October 2026
ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026