نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ
Web Desk
28 October 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ جاری سال میں یکم جنوری سے 29 ستمبر 2026ء تک ملک بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 2,410 دہشت گرد ہلاک، 806 زخمی جبکہ 3,518 کو گرفتار کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق آن لائن انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام پر درکار توجہ نہیں دی جا سکی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے انتہا پسندانہ مواد بلاک کرنے کی درخواستوں پر عمل درآمد کی شرح انتہائی کم رہی۔ ایوان کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ایکس (X) کی جانب سے صرف 7.4 فیصد، یوٹیوب 1.9 فیصد اور فیس بک کی جانب سے 38 فیصد درخواستوں پر عمل درآمد کیا گیا، جس سے آن لائن پلیٹ فارمز پر انتہا پسندی کے خاتمے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ
28 October 2026
امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا
28 October 2026
ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026