عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری
Web Desk
20 December 2025
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری ہے۔
عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ منظور شدہ رقم میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت جبکہ 100 ملین ڈالر صوبہ سندھ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی۔ یہ منصوبہ ٹیکس نظام میں بہتری، شفاف مالی نظم و نسق، اور ڈیجیٹل ڈیٹا و مالیاتی نظام کو مضبوط بنا کر سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
عالمی بینک کے مطابق یہ پروگرام آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے تحت سندھ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کیلئے وسائل میں اضافے کی توقع ہے، جبکہ مجموعی اصلاحات سے شفافیت اور عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
17 November 2026