LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن

نیتن یاہو کیلئے بڑا چیلنج، اسرائیل میں 120 نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے

Web Desk

27 October 2026

اسرائیل میں حکومت کی تشکیل اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر عام انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں، جو موجودہ وزیراعظم کے لیے ایک بڑا اور کڑا چیلنج تصور کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ (کیسٹ) میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو کم از کم 61 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کی حکومت کی تبدیلی کے خواہش مند تقریباً 67 ہزار اسرائیلی شہری حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے امریکا اور یورپ سے اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

حالیہ انتخابی جائزوں اور سرویز کے مطابق سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کے وزیراعظم بننے کے امکانات 52 فیصد ہیں، جبکہ موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی فتح کے امکانات محض 28 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج کو موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔