LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ذوالفقار علی بھٹو کا بمبئی جائیدادوں پر 9 سالہ قانونی معرکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

Web Desk

26 October 2026

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مقیم امریکی افواج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات ملتے ہی 96 گھنٹوں کے اندر ایران کے خلاف وسیع پیمانے کی نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ اقدام صرف بنیادی فوجی اہداف تک محدود نہیں ہوگا بلکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) اور پینٹاگون کے پاس تیار کردہ فہرست میں ایرانی توانائی کے انفراسٹرکچر، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے فی الحال کسی حتمی اقدام کا حکم نہیں دیا، کیونکہ ماضی کی طرح وہ آخری لمحات میں موقف تبدیل کر سکتے ہیں، جبکہ پیشگی واقفیت کے باعث ایرانی افواج کو تمام اہداف سے مکمل بے اثر کرنا امریکہ کے لیے بڑا چیلنج رہے گا۔