خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی، جلد تبدیلی نظر آئے گی: امیر مقام
Web Desk
26 October 2026
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور صوبے میں جلد ایک مثبت اور نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔
خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے سے لوٹ مار، بدعنوانی اور ناکام حکمرانی کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 سالہ اقتدار کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلسے میں عوام کے جوش و خروش سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بشام کے جلسے میں 80 فیصد سے زائد نوجوانوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے دھرنوں اور فساد کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ 12 گھنٹے طویل مذاکرات کیے گئے مگر سابق وزیراعلیٰ عوام کی بہتری کے لیے کوئی واضح ایجنڈا پیش کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مبینہ کرپشن اور سرکاری وسائل کے زیاں کا ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا، تاہم مسلم لیگ (ن) انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی تمام تر توجہ صوبے کے عوام کی محرومیوں کے ازالے اور ترقیاتی کاموں پر مرکوز ہے۔
متعلقہ عنوانات
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026
اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن
27 October 2026