LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی 5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم

Web Desk

22 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے گورنر ہاؤس میں نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے تمام سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی مسائل حل کرے گی۔ اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی، امن و امان کی صورتِ حال اور صوبے کی معاشی و انتظامی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اور پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں انسدادِ دہشت گردی پر توجہ نہ دینے اور 800 ارب روپے کے این ایف سی فنڈز کے باوجود سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے مجبوری میں آئین و قانون کے مطابق گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، گورنر فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری و مدنی قیادت نے شرکت کی، جبکہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ، سیکیورٹی اداروں کو جدید سہولیات کی فراہم اور عوامی ترقی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔