ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے
Web Desk
20 October 2026
ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹی کے خلاف نسلی امتیاز اور مبینہ یہود دشمنی (Antisemitism) سے متعلق زیرِ التوا 18 وفاقی تحقیقات کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
معاہدے کی شقوں کے مطابق یونیورسٹی کو کسی قسم کا مالی جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا اور وفاقی گرانٹس و فنڈز حاصل کرنے کے لیے اس کی اہلیت بھی بحال رہے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کیس میں کسی بھی قسم کی قانونی ذمہ داری یا بدعنوانی کا الزام قبول نہیں کیا۔ تاہم، معاہدے کے تحت یونیورسٹی میں امتیازی سلوک اور یہود دشمنی کی شکایات کے حل کے لیے ایک خصوصی ایڈمنسٹریٹر اور رابطہ افسر مقرر کیا جائے گا، جبکہ تمام طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لیے یہود مخالف رویوں سے متعلق آگاہی کی لازمی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ معاہدے میں احتجاجی مظاہروں کے دوران شناخت چھپانے والے ماسک یا چہرے کے غلاف پر پابندی اور یہود مخالف طرزِ عمل پر طلبہ تنظیموں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل کئی امریکی جامعات کے خلاف وفاقی تحقیقات اور فنڈز روکنے کی دھمکیوں کے ذریعے دباؤ ڈالتی رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026