قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
Web Desk
19 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپریل میں اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی کی جبکہ جون میں دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، علاوہ ازیں قطر اور سوئٹزرلینڈ کے پلیٹ فارمز کو بھی سفارتی پیش رفت کے لیے استعمال کیا گیا۔ محسن نقوی نے قطر کے سفارتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مقصد کریڈٹ لینا نہیں بلکہ خطے کو کسی بھی بڑے فوجی تصادم سے بچانا اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ وزیر داخلہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو بھی علاقائی سلامتی کے لیے اہم قراد دیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی مبینہ حراست: اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا جمع کرا دی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026