پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
Web Desk
19 October 2026
حکومتِ پنجاب نے شہریوں کی پرائیویسی، ذاتی معلومات اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے پیشِ نظر صوبے بھر میں جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
اس اہم اقدام کا بنیادی مقصد خفیہ نگرانی، بلیک میلنگ اور ہراسانی جیسے جرائم کی روک تھام کرنا ہے، بالخصوص خواتین اور بچوں کو خفیہ ریکارڈنگ اور نجی زندگی میں بلا اجازت مداخلت سے محفوظ بنانا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق خفیہ کیمروں، مائیکرو فونز اور ریکارڈنگ آلات سے لیس روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء—جن میں سمارٹ عینکیں، کیمرہ پین، ہڈن ڈیوائس گھڑیاں اور دیگر الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں—کی غیر قانونی خرید و فروخت اور استعمال کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے عام شہریوں اور بالخصوص خواتین کی بلا اجازت ویڈیوز بنانے اور بلیک میلنگ کی موصول ہونے والی متعدد شکایات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی نجی زندگی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی ڈیوائسز کا برائے راست یا بالواسطہ غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف انسدادِ ہراسانی اور متعلقہ قوانین کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی مبینہ حراست: اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا جمع کرا دی
19 October 2026