آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
Web Desk
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی تل ابیب (اسرائیل) سے ویانا (آسٹریا) جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع کے بعد طیارے نے بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ (Emergency Landing) کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں اقوامِ متحدہ کے ایک اجلاس میں تقریر کے لیے جانے والا نوجوانوں کا خصوصی وفد بھی سوار تھا۔ پرواز کے دوران جہاز کے عملے کو اندر بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی کے حوالے سے غیر تصدیق شدہ اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر ایمرجنسی کوڈ جاری کر دیا گیا۔ طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جب پائلٹ نے ہنگامی طور پر رخ موڑ کر صوفیہ ایئرپورٹ پر جہاز کو اتارا۔
ہنگامی لینڈنگ کے فوراً بعد بلغاریہ کی سیکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔ عالمی حفاظتی پروٹوکول کے تحت تمام مسافروں، عملے اور سامان کی باریک بینی سے مکمل تلاشی لی گئی، تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد یا مشکوک شے کی تصدیق نہیں ہوئی جس کے بعد مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے
20 October 2026
یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ
20 October 2026
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
20 October 2026
امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار
20 October 2026
فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع
20 October 2026
یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ
20 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
20 October 2026
فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار
20 October 2026