LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور حوثی باغیوں کیساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں: ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن امریکی صدر کی مقبولیت میں مزید ریکارڈ کمی، شرح 33 فیصد پر آگئی

کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ

Web Desk

19 October 2026

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بھارت مخالف نعروں کی گونج سنائی دی اور بھارت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کو ایک آزاد ریاست بنانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔

البرٹا صوبائی اسمبلی کے باہر منعقدہ اس پولنگ میں حصہ لینے کے لیے امریکا اور کینیڈا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سکھ کمیونٹی کے افراد ایڈمنٹن پہنچے، جس کے باعث پولنگ مرکز کے باہر ووٹرز کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ خالصتان ریفرنڈم کے اس مرحلے میں سکھ برادری نے انتہائی جوش و خروش سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولنگ کے دوران مرکز کے باہر شرکاء نے بھارتی حکومت اور ریاستی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پرامن طریقے سے رائے شماری کا یہ عمل عالمی سطح پر ان کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ ایڈمنٹن میں ہونے والی یہ پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔