LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ

ہنزہ کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، موسم سرد ہو گیا

Web Desk

19 October 2026

گلگت کے شمال میں واقع عالمی شہرت یافتہ وادیِ ہنزہ کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے خطے میں سردی کی لہر میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادیِ ہنزہ اور گرد و نواح کے بلند و بالا پہاڑوں پر مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث تمام پہاڑی سلسلے برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے ہیں۔ برف باری کے اس تازہ اسپیل سے وادی کے قدرتی مناظر مزید حسین اور دلکش ہو گئے ہیں اور سیاحتی پوائنٹس پر خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

دوسری جانب ہنزہ میں موجود مقامی افراد اور سیاح بارش اور برف باری کے باعث بڑھتی ہوئی ٹھنڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ علاقے میں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ اور وادی کا جادوئی ماحول ان کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تاہم، مقامی انتظامیہ نے بالائی علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کو سرد موسم کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔