LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا

پنجاب میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ مویشی تیار، لائیوسٹاک برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

Web Desk

18 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب آفس کی جانب سے جاری کردہ بریفنگ و اعلامیے کے مطابق صوبے میں لائیوسٹاک (مویشی پالنے) کے شعبے میں گزرا سال انتہائی کامیاب رہا، جس کے دوران صوبے بھر میں 4 لاکھ مویشی تیار کیے گئے اور دیہی فارمرز نے اربوں روپے کا معاشی منافع حاصل کیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کے ‘لائیوسٹاک کارڈ’ اقدام سے ہر فارمر کو فی مویشی 27 ہزار روپے کا منافع حاصل ہوا۔ اس پروگرام کی بدولت پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی فعال شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس سے ان کی تعداد 90 سے بڑھ کر 1,107 ہو گئی ہے۔ صوبے سے مویشیوں اور گوشت کی عالمی برآمدات (Export) میں 43 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں لائیوسٹاک کارڈ کے تحت 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد مویشی برآمد کیے گئے۔ برآمدات میں ملتان سے 27 ہزار، بہاولپور سے 24,297، سرگودھا سے 22 ہزار، لاہور سے 20 ہزار اور فیصل آباد سے 12,529 مویشی شامل تھے۔

حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا کہ پنجاب سے چین، یورپ اور امریکہ جیسی بڑی عالمی منڈیوں کو لائیوسٹاک برآمد کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں منہ کھُر کی بیماری سے پاک (Foot and Mouth Disease – FMD) 8 کمپارٹمنٹس نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں جبکہ 7 مزید رواں سال قائم ہوں گے۔ مزید برآں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 28 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری سے پہلی بار ایف ایم ڈی ویکسین کی مقامی تیاری کا یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت لائیوسٹاک سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کے لیے 19 ارب روپے کی فنانسنگ سبسڈی فراہم کرے گی، جبکہ میٹ ویلیو چین (Meat Value Chain) کے تحت 65 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ صوبے میں 5 جدید میٹ پراسیسنگ پلانٹس، 5 ماڈرن سلاٹر ہاؤسز، میٹ پیکنگ ہاؤسز اور کمرشل فیڈ لاٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ ‘لائیوسٹاک کنیکٹ سسٹم’ کے ذریعے 1,725 فیٹننگ فارمز، 20 برآمدی مذبح خانوں اور 88 میٹ ایکسپورٹرز کو براہِ راست باہم منسلک کر دیا گیا ہے۔