ایک سال میں 15لاکھ پاکستانی بچے انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے: یونیسیف
Web Desk
18 October 2026
اقوام متحدہ کے بچوں کے فلاحی ادارے (UNICEF) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران تقریباً 15 لاکھ پاکستانی بچوں نے انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کیا ہے۔ یونیسف کے مطابق متاثرہ بچوں میں سے 57 فیصد نے خوف، شرم اور معاشرتی بدنامی کے باعث ان واقعات کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن ہراسانی میں سوشل میڈیا کا حصہ 44 فیصد ہے جبکہ 85 فیصد کیسز میں ملزمان بچوں کے واقف کار تھے۔ ادارے نے مصنوعی ذہانت (AI) سے بچوں کی جعلی تصاویر بنانے کے عمل کو نیا ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے والدین کو بچوں کی انٹرنیٹ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے، اور حکومت سے قانونی نظام میں موجود خامیاں دور کرنے کا مطالبات کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی مبینہ حراست: اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا جمع کرا دی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا
19 October 2026
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
19 October 2026
پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
19 October 2026
سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش
19 October 2026