مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
Web Desk
17 October 2026
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی متنازع اور معاشی و سماجی پالیسیوں کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج اب بیرونِ ملک بھی شدت اختیار کر گیا ہے اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
بھارتی جریدے ‘انڈیا ٹوڈے’ کی رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا (SFI) کے زیرِ اہتمام بھارتی نوجوانوں اور طلبہ نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین نے ہاتھوں میں علامتی بندر اٹھا رکھے تھے اور مودی کی 12 سالہ حکمرانی پر طنز کرتے ہوئے “چھپن انچ کی چھاتی والا چھوٹا بندر” کے نعرے لگائے۔
سیاسی و معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے مودی حکومت کی بدانتظامی، اقلیتوں پر مظالم اور انتہا پسندانہ رویوں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا کھوکھلا پن بے نقاب کر دیا ہے اور بیرونِ ملک مقیم بھارتی نژاد نوجوان بھی اب اس حکومت کے خلاف کھلم کھلا میدانِ عمل میں آ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے
20 October 2026
یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ
20 October 2026
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
20 October 2026
امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار
20 October 2026
فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع
20 October 2026
یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ
20 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
20 October 2026
فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار
20 October 2026