سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
Web Desk
17 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی اور دفاعی شعبے میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی مدد کی پیشکش کو قبول کر لے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کو اسرائیل کی یہ پیشکش ماننی چاہیے، تو انہوں نے جواب دیا، “ہاں بالکل، میرا خیال ہے کہ سعودی عرب کو یہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے۔ اسرائیل سعودی عرب کے لیے ایک اہم اور مفید اتحادی ثابت ہوا ہے اور وہ بہت مددگار ہو سکتا ہے۔”
صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کی تمام تر سرگرمیوں اور بیانات سے مکمل آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اب کوئی ایسا بااثر رہنما باقی نہیں بچا جس سے مذاکرات کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کی سٹارلنک یا سٹار شیلڈ نظام تک رسائی محدود کرنے میں ان کا یا ایلون مسک کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور جلد روس و چین کے ساتھ ایک اہم جوہری معاہدہ طے پائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026
یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات
17 October 2026
جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
17 October 2026