LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

Web Desk

17 October 2026

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (New South Wales) میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا اور آسٹریلوی ریاستی پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 1:55 بجے سڈنی سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے سکون (Scone) کے ایک چھوٹے ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی تباہ ہو گیا اور اس میں موجود دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کی جانب سے فی الحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت عام نہیں کی گئی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر کے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تکنیکی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (ATSB) اور ریکریشنل ایوی ایشن آسٹریلیا کو بھی باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ سیفٹی بیورو کے مطابق حادثے سے متعلق تمام ضروری شواہد اور معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاکہ شواہد کی روشنی میں رپورٹ تیار کی جا سکے۔