پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس ہے: نواز شریف
Web Desk
16 October 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے پشاور کے نجی اسکول میں چھت گرنے کے دلخراش واقعے پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں ایون فیلڈ آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ظاہر کیا۔ اس موقع پر نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حالتِ زار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی اسکولوں کی بہتری اور معیار سے متعلق کام کر رہی ہیں۔
ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نویض شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے بنیادی مسئلے کی حساسیت کو بخوبی سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔ میڈیا کی جانب سے ان کی اپنی صحت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نے “شکر ہے اللہ کا” کہہ کر جواب دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026
یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات
17 October 2026