افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
Web Desk
13 October 2026
پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ محض بیان بازی سے توجہ ہٹانے کے بجائے افغانستان میں موجود دہشت گردی کے ٹھوس شواہد کا سنجیدگی سے جواب دے اور پناہ گاہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔ وزارت اطلاعات نے اپنے اہم بیان میں واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کابل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی رپورٹ نے بھی افغانستان میں ٹی ٹی پی (TTP) کے 6 ہزار کارندوں کی موجودگی اور افغان طالبان کی معاونت کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں افغان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات اور امن کا خواہاں ہے تاہم افغان حکومت کو انسدادِ دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے ہوں گے، جبکہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کی دفاع کے لیے تمام ضروری اور سخت اقدامات کا پورا حق رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026