عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2 لاکھ پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہ پہنچ سکے
Web Desk
10 October 2026
رواں سال عمرہ ادا کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے سعودی عرب جانے والے زائرین کے حوالے سے انتہائی اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود تاحال وطن واپس نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اتنی بڑی تعداد میں زائرین کا بیرونِ ملک قیام پاکستان اور سعودی عرب کی ایوی ایشن و مذہبی امور سے متعلقہ اتھارٹیز کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ اور پاکستانی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ان زائرین کی واپسی کی فلائٹس میں تاخیر ہوئی ہے یا پھر بڑی تعداد میں افراد عمرہ ویزے کی مدت سے تجاویز کر کے وہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہو چکے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ قوانین اور مروجہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سعودی قوانین کے تحت سخت قانونی و انتظامی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
12 October 2026
بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
12 October 2026
افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
12 October 2026
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
12 October 2026
آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری
12 October 2026
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
12 October 2026
یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی
12 October 2026
امریکا سے بڑی طاقتوں کی ایران کو فتح کرنیکی کوششیں بھی کوڑے دان میں جا پہنچیں: محسن رضائی
12 October 2026