امریکا سے بڑی طاقتوں کی ایران کو فتح کرنیکی کوششیں بھی کوڑے دان میں جا پہنچیں: محسن رضائی
Web Desk
12 October 2026
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکا کو شدید خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں بڑی سے بڑی طاقتوں نے بھی ایران کو تسخیر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہو کر تاریخ کے کوڑے دان کی نذر ہو گئیں۔ اپنے ایک سخت ردعمل والے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہر قسم کی محاذ آرائی میں امریکا کو بار بار ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب امریکا نے مایوسی کے عالم میں ایران کے خلاف معاشی جنگ کا سہارا لے لیا ہے۔
میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا کہ اس محاذ آرائی کا خاتمہ کب اور کیسے ہوگا، اس کا فیصلہ واشنگٹن نہیں بلکہ تہران کرے گا اور ایران اپنے تمام جائز مطالبات کی منظوری تک مزاحمت کا راستہ برقرار رکھے گا۔ انہوں نے واشنگٹن کو شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی فوجی یا پراکسی جارحیت کی کوشش کی تو علاقے میں موجود تمام امریکی اثاثے براہ راست حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اہداف میں امریکا کے انتہائی اہم ڈیٹا سسٹمز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید سینسرز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب ماضی کے روایت پسندانہ سفارتی طریقہ کار پر واپس نہیں آئے گا، تاہم تہران نے سفارت کاری کے راستے کو مکمل طور پر ترک بھی نہیں کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
12 October 2026
ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی
12 October 2026
روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی
12 October 2026
بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
12 October 2026
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026