امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
Web Desk
12 October 2026
امریکا نے یوکرین پر دباؤ مزید سخت کرتے ہوئے کیف کو دھمکی دی ہے کہ اگر روسی توانائی تنصیبات پر حملے بند نہ کیے گئے تو یوکرین کو فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ مکمل طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ معتبر بین الاقوامی اخبار ‘فنانشل ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یوکرین کو دفاعی سازوسامان اور ہتھیاروں کی خریداری میں مالی و انتظامی مدد فراہم کرنے والے نظام کو بھی معطل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نہ صرف یوکرین بلکہ اپنے یورپی اتحادیوں پر بھی مسلسل یہ زور دے رہا ہے کہ روس کی آئل ریفائنریز، پائپ لائنز اور دیگر اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے فضائی اور ڈرون حملے فوری طور پر روکے جائیں۔ امریکی انتظامیہ کے ان سخت اقدامات کا بنیادی مقصد کیف کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روک دے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026