LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ضمنی انتخابات ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پرسماعت، چیف الیکشن کمشنر کی برہمی

Web Desk

18 December 2025

ضمنی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 10 نومبر کو تین شکایات الیکشن کمیشن کو موصول ہوئیں، جو امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ ظفر اقبال کے مطابق ان شکایات کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

اسپیشل سیکرٹری نے آگاہ کیا کہ شکایات میں الزام عائد کیا گیا کہ وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے اپنے بھائی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کیا، انتخابی مہم چلائی اور کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کون تھا؟ جس پر بتایا گیا کہ محمد مرتضیٰ ملک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات تھے۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “سیکرٹری صاحب، آپ سے تو پڑھا بھی نہیں جا رہا” اور مزید کہا کہ آپ آج تیاری کے بغیر آئے ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبر الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پہلی شکایت میں قرار دیا کہ کوئی قصور نہیں بنتا، دوسری شکایت میں باز رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تیسری شکایت پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کیس سے متعلقہ حکام مکمل تیاری کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوں تاکہ حقائق واضح طور پر سامنے آ سکیں۔