LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا

Web Desk

10 October 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے بورے والا میں واقع آئل مل کو ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر کو برقرار رکھنے، تبدیل کرنے یا ختم کرنے کا قانونی اختیار صرف فوڈ اتھارٹی (ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی) کو حاصل ہے اور قانون میں دیے گئے اختیار کے بغیر مجسٹریٹ ایسا انتظامی حکم جاری نہیں کر سکتا۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ قانون میں مقررہ طریقہ کار کو نظرانداز کر کے کسی غیر مجاز فورم سے ریلیف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے مل مالکان کو قانونی طریقہ کار کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے مجاز فورم سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔