آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
Web Desk
10 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا اور عوام کو ہر صورت سستے آٹے اور گندم کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من کے حساب سے سبسڈائزڈ سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے 10 ارب روپے کی سبسڈی کی فوری منظوری دے دی۔ مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ناقابلِ برداشت ہے، اس لیے سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
10 October 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026
دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند
10 October 2026