LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری

مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی

Web Desk

10 October 2026

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر حسین اندرابی نے خطے میں خطرات اور جنگوں کے پھیلتے دائرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارے سے اسلحے کی دوڑ روکنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی اپیل کی ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا بھارت کی بڑے پیمانے پر عسکری توسیع اور جارحانہ نظریات کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتا لیکن اپنی ضرورت کے مطابق دفاعی صلاحیات برقرار رکھے گا، جبکہ جوہری صلاحیتوں کی موجودگی میں جنگ کو کنٹرول میں سمجھنا ایک بڑی بھول ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ ’مکہ دفاعی معاہدے‘ کو خالصتاً دفاعی اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق قرار دیا اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی کمی پر زور دیا۔