روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ
Web Desk
9 October 2026
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر تازہ ترین روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں مزید 3 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران جاری ان حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرینی شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں ایک شہری ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مغربی یوکرین میں بھی ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مشرقی یوکرینی علاقوں پر داغے گئے گائیڈڈ بموں کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان مسلسل حملوں کے باعث یوکرین کا بجلی کا نظام اور توانائی کی بنیادی تنصیبات شدید متاثر ہوئی ہیں، جس سے شدید سردی سے قبل ملک بھر میں انرجی کرائسز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صورتِ حال پر ردِعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے نیٹو اور مغربی ممالک سے ہنگامی بنیادوں پر مزید فضائی دفاعی نظام (Air Defense Systems) اور گولہ بارود فراہم کرنے کا مطالبات دہرایا ہے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات
12 October 2026
کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
12 October 2026
بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
12 October 2026
افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
12 October 2026
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
12 October 2026
آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری
12 October 2026
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
12 October 2026
یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی
12 October 2026