امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
Web Desk
9 October 2026
امریکا نے ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت کو محدود کرنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کی زد میں متحدہ عرب امارات، بھارت، ترکیہ، ایران اور برطانیہ سے وابستہ متعدد کمپنیاں، افراد اور بحری جہاز آ گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں کا مقصد ایران کو اس شعبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذرائع کو کمزور کرنا ہے۔ نئی پابندیوں میں بھارت کی ایس ایس پی ایل سلوشنز اور سمودرا میرین سروسز کے ڈائریکٹرز، ترکیہ کی کمپنی نورزاد پیٹروکیمیا کے سی ای او سعید احمد نورزاد، اور یو اے ای کی قائم کردہ کمپنی “عربین پرو میٹیریلز” سمیت کئی شپنگ کمپنیاں اور جہاز بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل اور تجارت میں ملوث تھے۔
متعلقہ عنوانات
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026
پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ
9 October 2026