فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید
Web Desk
9 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 9 مئی جیسے اقدامات دہرانے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری ریڈ لائن ہے اور صوبے کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ لانگ مارچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ مارچ کسی “سرکس” کی طرح گھوم رہا ہے اور اگر اس کے شرکا میں ہمت ہے تو وہ صوابی کراس کر کے دکھائیں کیونکہ صوابی ان کے لیے “پل صراط” کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ ہمیشہ وہاں سے یوٹرن لے لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے محاذ آرائی کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دے، کیونکہ وفاق کے بغیر صوبے کا نظام چلانا ممکن نہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026