شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں ‘عزم استحکام’ ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولت کاروں کی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
10 October 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026