اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
Web Desk
7 October 2026
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کو روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی کیونکہ ہر دو تین ماہ بعد دارالحکومت پر لشکر کشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ کسی بھی انتہائی یا آخری آپشن کی طرف نہ جانا پڑے، تاہم صوبائی قیادت ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر وفاق پر حملے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔ خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ کے پی کی موجودہ قیادت کی متشدد پالیسیوں سے خدانخواستہ صوبے کی علیحدگی جیسے خطرات جنم لے سکتے ہیں، اور صوبائی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی صرف اپنی وزارت اعلیٰ بچانے اور سیاسی نمبر بڑھانے کے لیے تصادم کو ہوا دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
7 October 2026