خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
Web Desk
7 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، اور حکومت کی یہ شدید خواہش ہے کہ کے پی کے عوام بھی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ترقی و خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور پر بریفنگ لیتے ہوئے وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات اور فلاح و بہبود کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026