LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید

پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم

Web Desk

6 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے باوقار اور پیداواری روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے آئی ایل او کے ساتھ شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی بین الاقوامی سرٹیفکیشن اور پیشہ ورانہ تربیت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے آئی ایل او کی معاونت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قومی افرادی قوت کی فلاح و بہبود اور صنعتی ترقی کے لیے سمیڈا (SMEDA) کو ازسرنو فعال کر چکی ہے، جس میں آئی ایل او کا تعاون مزید موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے پاکستان کے ساتھ افرادی قوت کے تحفظ اور ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔