لانگ مارچ، دھرنے: پشاور میں تاجر برادری کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج
Web Desk
6 October 2026
پشاور میں تاجر برادری خیبر پختونخوا حکومت کی مسلسل احتجاجی سیاست، لانگ مارچ اور دھرنوں کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر آ گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی چوک پشاور میں تاجروں اور دکانداروں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی، جس سے تجارتی مراکز اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور روز بروز کے دھرنوں کی بجائے صوبے کے حقیقی عوامی و معاشی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ تاجر رہنماؤوں نے موقف اختیار کیا کہ مسلسل سیاسی کشیدگی اور احتجاج کی وجہ سے صوبے میں کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں اور صوبے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر تاجروں کے معاشی تحفظ اور تاجر دوست ماحول کی فراہمی پر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید پھیلایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026