یوکرین اور مغربی ممالک روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہیں: روسی سفیر کا دعویٰ
Web Desk
1 October 2026
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران روسی سفیر البرٹ خوریف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین اپنے مغربی سرپرستوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف مکمل پیمانے کی ہائبرڈ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور کیف حکومت نے روسی شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے دہشت گردانہ حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔ روسی سفیر کے مطابق 2022 سے 2025 کے دوران یوکرین کو فراہم کی جانے والی مغربی فوجی امداد 160 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے اور 54 ممالک اس کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغربی پابندیاں روسی معیشت کو تباہ کرنے میں ناکام رہی ہیں، جبکہ اس کے برعکس خود یورپی یونین کو 1 سے 1.6 ٹریلین یورو تک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ روسی سفیر نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک بین الاقوامی بحری قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ روس یوکرینی بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ
2 October 2026
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026