سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
Web Desk
29 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، تاہم مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم، دن بھر کی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔ فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی
29 September 2026
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026