ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
Web Desk
29 September 2026
کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) میں باضابطہ درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی اس درخواست پر آج باضابطہ سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق، ماہ اگست کے دوران ملک بھر کی ڈسکوز (DISCOs) کو مجموعی طور پر 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، اور اس فراہم کردہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔
اگست کے دوران بجلی کی پیداوار کا مکس (Fuel Mix):
-
پانی (ہائیڈل): 37.84 فیصد
-
مقامی کوئلہ: 10.88 فیصد
-
درآمدی کوئلہ: 15.59 فیصد
-
مقامی گیس: 7.04 فیصد
-
درآمدی ایل این جی (LNG): 8.48 فیصد
-
فرنس آئل: 2.15 فیصد
زیرِ جائزہ عرصے کے دوران مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداواری لاگت کے حوالے سے بتایا گیا کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 45.25 روپے فی یونٹ اور درآمدی ایل این جی سے 45.92 فیصد (روپے فی یونٹ) لاگت کے ساتھ حاصل کی گئی۔ نیپرا آج کی سماعت کے بعد تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کا حتمی اعلان کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026