LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی

Web Desk

29 September 2026

یمن کی سرکاری فوج نے حوثی ملیشیا کے خلاف جاری ملکی سطح کے ملٹری آپریشنز کے دوران تازہ ترین حملوں میں 5 حوثی باغیوں کی ہلاکت اور 13 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یمنی مسلح افواج تعز، مآرب اور الحدیدہ کے حساس محاذوں پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمنی فوج نے الجوف کے علاقے میں حوثی ملیشیا کی عسکری گاڑیوں اور جنگجوؤں کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کے لیے بمبار ڈرون طیاروں کا استعمال کیا۔

یمنی فوج کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کی پیش قدمی اور فوجی تنصیبات کے خلاف مجموعی طور پر 756 کارروائیاں کی گئی ہیں۔ بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان وسیع پیمانے کی کارروائیوں اور شدید بمباری کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 2 ہزار 316 حوثی جنگجو ہلاک یا شدید زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ان کی ملٹری سپلائی لائنز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔