LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ

Web Desk

29 September 2026

ایران کے 30 سے زائد سابق اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ایک مشترکہ کھلے خط کے ذریعے تہران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے “این پی ٹی” (NPT) سے فوری طور پر الگ ہو جائے۔ خط پر دستخط کرنے والی شخصیات میں سابق وزرا اور سابق نائب صدور شامل ہیں، جن کا مؤقف ہے کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور عالمی دباؤ کے پیشِ نظر اب ایران کا اس معاہدے سے منسلک رہنا ملکی سلامتی اور قومی مفاد میں نہیں رہا۔ اس خط کے ذریعے ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل، حکومت اور پارلیمنٹ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ این پی ٹی کے تحت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تمام تر تعاون روکیں اور معاہدے سے باضابطہ قانونی علیحدگی کا عمل شروع کریں۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور کے نائب صدور محمد رضا میر تاج الدینی، محمد رضا رحیمی اور مسعود زریبافان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات حیدر مصلحی اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے دورِ حکومت کے نائب صدور امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، میثم لطیفی اور انسیہ خزعلی نے بھی اس مطالبے کی توثیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران 1970ء میں غیر ایٹمی ملک کے طور پر این پی ٹی معاہدے کا رکن بنا تھا، جس کے تحت اس نے جوہری ہتھیار نہ بنانے اور اپنے ایٹمی پروگرام کو صرف پرامن مقاصد تک محدود رکھنے کی عالمی پابندی قبول کی تھی۔